بدھ, جولائی 23, 2025
ہومChinaچین کے سنکیانگ سے افریقہ کے لئے پہلی براہ راست کارگو پرواز...

چین کے سنکیانگ سے افریقہ کے لئے پہلی براہ راست کارگو پرواز کا آغاز

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے  کےدارالحکومت ارمچی سے ایک بوئنگ 777 مال بردار طیارہ جمعہ کے روز ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے لئے روانہ ہوا جس کے ساتھ ہی یہاں سے افریقہ کے لئے پہلی براہ راست فضائی کارگو پرواز کا آغاز ہوگیا۔

 ایتھوپین ایئر لائنز کے ذریعے چلائی جانے والی یہ نئی سروس ہفتہ وار 2 سے 3پروازیں چلائے گی۔ اس سے سنکیانگ کے برآمد کنندگان کو افریقی اور عالمی لاجسٹکس نیٹ ورکس کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط کرنے میں مدد ملےگی جبکہ اعلیٰ معیار کی افریقی اشیاء جیسے گائے کا گوشت، بھیڑ کا گوشت، خاص قسم کی کافی اور باغبانی کی مصنوعات براہ راست چینی صارفین تک پہنچیں گی۔

 کسٹمز حکام نے ترسیل کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ہموار طریقہ کار نافذ کئے ہیں جن میں پہنچنے پر براہ راست چھانٹی اور تقسیم شامل ہے۔

ارمچی میں ایئرپورٹ کسٹمز کے ایک اہلکار لیو ِجنگ یی  نے کہاکہ اس روٹ سے سپلائی چین میں مزید کاروباری اداروں کو راغب کرنے، متعلقہ صنعتوں کو فروغ دینےاور نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ایتھوپین ایئر لائنز کے کارگو اور لاجسٹکس سروسز کے انچارج دیریجے دیریرو ڈائمنسونے کہا کہ یہ روٹ چین اور افریقہ کے درمیان تجارت کے لئے مضبوط لاجسٹکس سپورٹ فراہم کرے گا جس سے گہرے اور وسیع تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ روٹ اس سال ارمچی سے شروع کیا جانے والا 8 واں بین الاقوامی کارگو روٹ ہے۔ اس سے قبل استنبول اور اسلام آباد جیسے شہروں کے ساتھ نئے روابط قائم کئے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!