جمعرات, جون 26, 2025
ہومLatestانڈونیشین ڈوریان کو چین کی وسیع مارکیٹ میں مزید کاروباری مواقع کی...

انڈونیشین ڈوریان کو چین کی وسیع مارکیٹ میں مزید کاروباری مواقع کی تلاش

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا اور چین کے درمیان گزشتہ ماہ منجمد ڈوریان کی برآمدات سے متعلق معاہدے کے بعدانڈونیشیا کے مصدقہ ڈوریان کو اب چینی منڈی میں مز ید کاروبار کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

سینٹر آف ریفارم آن اکنامکس انڈونیشیا کی محقق علیزا مارڈیان نے شِنہوا کو بتایا کہ انڈونیشین  ڈوریان کو چینی مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل ہیں بشرطیکہ ہم ایسا  ڈوریان پیدا کر سکیں جو دیگر ممالک کے ڈوریان کے ساتھ مسابقت کر سکے ۔

چین دنیا میں  ڈوریان کا سب سے بڑا صارف ہے تاہم اب تک انڈونیشیا چینی منڈی میں اس تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب میں مئوثر انداز میں شریک نہیں ہو سکا۔

ادارہ شماریات انڈونیشیا کے مطابق انڈونیشیا نے گزشتہ سال تقریباً 20 لاکھ ٹن  ڈوریان پیدا کیا لیکن اس میں سے صرف 27 ٹن چین کو برآمد ہوا یہاں تک کہ جنوری سے مئی 2025 کے دوران چین کو ڈوریان برآمد نہیں کیا گیا جس سے انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام سے کہیں پیچھے رہ گیا۔

علیزا نے کہا کہ انڈونیشیا سے چین کو ڈوریان برآمد کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ترسیل اور لائسنسنگ ہیں۔ طویل فاصلہ ہونے کے باعث انڈونیشیا سے تازہ  ڈوریان کی ترسیل تھائی لینڈ کے مقابلے میں زیادہ وقت لیتی ہے جو اس کے معیار پر اثر انداز ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!