پیر, جولائی 21, 2025
ہومLatestپاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو تیسری عالمی جنگ کی صورت...

پاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر جاتی،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر جاتی، جہانگیر ترین بھائی ،پیپلز پارٹی میں آنا نیک شگون ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب 12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے، کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بیروزگاری بھی ہے، جنوبی پنجاب میں تعلیم کی کمی بھی ہے ، پنجاب حکومت کو مساوی طور پر جنوبی اور سینٹرل پنجاب میں حقوق دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے بیانئے کو پوری دنیا نے رد کیا ہے، بھارت نے پانی بند کیا تو اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو یہ تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر جاتی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیں، ان کا پیپلز پارٹی میں آنا نیک شگون ہوگا، پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب صرف لاہور نہیں ہے بہت بڑا صوبہ ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!