بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اپنی وسیع کاؤنٹیز اور قصبوں میں نئی توانائی کی حامل گاڑیوں (این ای وی)کی کھپت کی مہم شروع کرے گا تاکہ نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔
یہ خریداری کی مہم جولائی سے دسمبر تک جاری رہے گی اور اس میں مقامی حکومتوں، صنعتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کی مکمل کوششیں شامل ہوں گی۔
مقامی انتظامیہ کو گاڑیوں کے تبادلہ پروگراموں پر فعال طور پر عملدرآمد کرنےکی ذمہ داری دی گئی ہے، نئی توانائی والی گاڑیوں کی خریداری کی مہم سے متعلق مقامات پر گاڑیوں کے تبادلہ کے لیے خاص زون قائم کیے جائیں گے۔
بازار میں دستیاب نئی توانائی والی گاڑیوں کے ماڈلز کو مزید متعارف کرایا جائے گا تاکہ کاؤنٹیز اور قصبوں کے رہائشیوں کی متنوع ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔
وزارت کے مطابق مقامی انتظامیہ کو جدید خریداری کے طریقے وضع کرنے اور متعلقہ سہولیات جیسا کہ نئی توانائی والی گاڑیوں کی پارکنگ لاٹس، چارجنگ اسٹیشنز اور بعد از فروخت سروس مراکز کی تعمیر میں تیزی لانی چاہیے۔
چین میں 2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 45.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 57لاکھ یونٹس ہو گئی ہے جبکہ فروخت میں بھی 44 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 56 لاکھ 10 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link