ہفتہ, جولائی 19, 2025
ہومLatestخواجہ آصف نے ایران ، اسرائیل جنگ بندی خوش آئند قرار دے...

خواجہ آصف نے ایران ، اسرائیل جنگ بندی خوش آئند قرار دے دی

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران، اسرائیل جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران، اسرائیل کے درمیان سیز فائر خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی،2جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے،دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔ انہوںنے کہا کہ جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!