پیر, جون 23, 2025
ہومLatestامریکی حملہ دنیا کو ہولناک نتائج سے دوچار کر سکتا ہے ،...

امریکی حملہ دنیا کو ہولناک نتائج سے دوچار کر سکتا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ کا انتونیو گوتریس کو خط

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملے کے ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کا ایران پر حملہ دنیا کو ہولناک نتائج سے دوچار کر سکتا ہے،جن میں عام شہریوں کی بڑے پیمانے پر اموات، طویل مدتی ماحولیاتی تباہی وغیر شامل ہیں، ایران ، جوہری عدم پھیلا وکے معاہدے (این پی ٹی)کا رکن ہے، اسے ایک ایسے ملک نے نشانہ بنایا ہے جو نہ صرف این پی ٹی کا فریق نہیں بلکہ خود جوہری ہتھیاروں کا مالک بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام لکھے گئے خط میںایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بلااشتعال اور غیرقانونی حملہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس کو یاد دلایا کہ حملہ آور امریکا خود جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے جب کہ ایران نہ صرف غیر روایتی ہتھیاروں سے پاک ہے بلکہ اس کے جوہری پروگرام پر اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی کی مکمل نگرانی اور حفاظتی اقدامات لاگو ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ یہ غیرمعمولی جارحیت اقوامِ متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کو ایک خطرناک بحران کے دہانے پر لے آئی ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے امریکا کو اس مجرمانہ حملے پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے حکمران کی حمایت میں انجام دیا گیا جو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب پر وارنٹ گرفتاری کی زد میں ہے۔

عباس عراقچی نے انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے نظام کے محافظ کے طور پر اس کھلی قانونی خلاف ورزی اور امن پر حملے کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کریں۔خط کے اختتام پر عراقچی نے لکھا دنیا دیکھ رہی ہے، اور خبردار کیا کہ اگر اقوامِ متحدہ نے عملی اقدام نہ اٹھایا تو یہ بحران مزید شدت اختیار کرے گا اور عالمی سلامتی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اتوار کی صبح ایران کے شمالی وسطی اور مرکزی علاقوں میں 3 مقامات پر حملے کیے گئے جہاں پرامن یورینیم افزودگی کا عمل جاری تھا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا الزام ہے جس پر ان کے عالمی عدالت انصاف سے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!