پیر, جون 23, 2025
ہومLatestپاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت ،ایران کے...

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت ،ایران کے حق دفاع کی حمایت

واشنگٹن: پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتاہے، عالمی تنازعات کے حل میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے،یواین چارٹر کے مطابق عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کونسل ارکان نے کشیدگی بڑھنے کی صورت میں خطرات سے خبردار کیا تھا تاہم امن کی کوششوں اور سفارتکاری کو نظرانداز کیا گیا،ان حملوں میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا گیا جو عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت ،ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات کے حل میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے اور امن کی کوششوں کو ترجیح دی جائے،پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا رکن ہونے کے ناطے اپنے تمام فرائض ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہا ہے ،پاکستان کی خواہش ہے تنازع کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نائب وزیراعظم امن کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں وہ بحران کے حل کیلئے خطے کے دیگر ممالک کے سربراہان سے رابطے کر رہے ہیں ،پاکستان کے اقدام عالمی قوانین کے مطابق ہوں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!