اتوار, جون 15, 2025
ہومLatestاسرائیل کیخلاف جدوجہد میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شیخ رشید

اسرائیل کیخلاف جدوجہد میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جدوجہد میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بجٹ غریب عوام نہیںعالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا؟۔انہوں نے بجٹ غریب عوام کیلئے نہیں ،عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سمجھتے ہیں ایران حق پر ہے ،ہمیں کھل کر اس کا ساتھ دینا چاہئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!