جمعہ, جون 13, 2025
ہومLatestچین میں صارفین کےرویے میں تبدیلی عالمی جنوب کے لیے ترقی کی...

چین میں صارفین کےرویے میں تبدیلی عالمی جنوب کے لیے ترقی کی راہ ہموار کررہی ہے، ماہر اقتصادیات روانڈا

کیگالی (شِنہوا) روانڈا کے ایک اقتصادی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی کھپت کی طاقت اور اندرونی طلب کی طرف اس کا اسٹریٹجک رخ عالمی تجارت کو نئی شکل دے رہا ہے اور ترقی پذیر معیشتوں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

برطانیہ میں قائم بین الاقوامی مشاورتی کمپنی ایم4پراگریس لمیٹڈکے علاقائی ڈائریکٹر ٹیڈی کبروکا نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں  کہا کہ چین کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے اور ان میں سے تقریباً 50کروڑ متوسط آمدنی کے حامل ہیں۔

کبروکا نے کہا کہ چین کی صارف مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہےجس کی سالانہ خوردہ فروخت 65 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، چین اب صرف دنیا کی فیکٹری نہیں رہا بلکہ یہ ایک عالمی کھپت کا انجن بھی بن چکا ہے۔

کبروکا نے بتایا کہ  چین نے 2024 میں 5 فیصد مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو حاصل کی۔ بیجنگ کی جانب سے گھریلو سبسڈی، مالیاتی امداد اور چھوٹے کاروباروں کے لیے کریڈٹ تک رسائی پر زور نے اندرونی طلب کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے جبکہ معیشت کو بیرونی جھٹکوں سے بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی چین کو تجارتی کشیدگی اور عالمی سست روی کے خلاف زیادہ مضبوط بناتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!