جمعہ, جون 13, 2025
ہومChinaچین کی آٹو مارکیٹ میں جنوری تا مئی تک مضبوط ترقی برقرار

چین کی آٹو مارکیٹ میں جنوری تا مئی تک مضبوط ترقی برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں سال کے پہلے 5 ماہ میں دوہرے ہندسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں بھرپور کھپت کی علامت ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم)نے بدھ کےروز بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک کی گاڑیوں کی پیداوار مجموعی طور پر 1 کروڑ28لاکھ30 ہزار یونٹس رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 12.7 فیصد زائد ہے جبکہ گاڑیوں کی فروخت 10.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ27لاکھ50ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

خاص طور پر نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز)کی پیداوار میں پہلے 5ماہ  میں گزشتہ سال کی نسبت 45.2 فیصد کا اضافہ ہوا جو تقریباً 57 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ ان کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 44 فیصد کا اضافہ ہوا جو 56لاکھ10ہزار یونٹس رہی۔

سی اے اے ایم کے مطابق چین میں جنوری تا مئی کے عرصے میں نئی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں این ای ویزکا حصہ 44 فیصد تھا۔

سی اے اے ایم نے گاڑیوں کی مارکیٹ میں مزید توانائی فراہم کی  جسے ملک کی مستحکم اقتصادی ترقی، صارفین کے اشیاء تبادلہ پروگرام اور آٹو ساز کمپنیوں کی جانب سے نئی مصنوعات کی پیشکش جیسے مختلف عوامل نے تقویت دی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!