لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا میر کا یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔
مریم نواز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، استقامت اور لگن پاکستان کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 7نئے کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، جن میں پاکستان کی ثنا میر بھی شامل ہیں اور وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔