جمعہ, جون 13, 2025
ہومLatestبجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، سٹاک ایکسچینج میں 2100پوائنٹس کا...

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، سٹاک ایکسچینج میں 2100پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے،عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، سٹاک ایکسچینج میں 2100پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے،بیرون ملک بیٹھ کر ملک ،اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے اپنی عزت گنوا رہے ،اگر وہ خود کھائی میں گرنا چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں ، وفاق نے آئی ایم ایف دبائو کے باوجود تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں ،پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے ،بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی،ان کی خواہش ہے پاکستان ترقی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں 2100پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کو عزت دی ہے،بیرون ملک بیٹھ کر ملک اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے صرف اپنی عزت گنوا رہے ہیں، اگر وہ خود کھائی میں گرنا چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!