بدھ, جون 11, 2025
ہومLatestملک میں ترقی کا ماحول نہیں، بیروزگاری عروج پر ہے،مفتاح اسماعیل

ملک میں ترقی کا ماحول نہیں، بیروزگاری عروج پر ہے،مفتاح اسماعیل

کراچی: رہنماء عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا ماحول نہیں، بیروزگاری عروج پر ہے، ہم نے کوئی بنیادی اصلاحات نہیں کیں، یہاں آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا۔جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں پیچھے ہوگئے ہیں، پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے، ایسے حالات پیدا کرنے ہوں گے جس سے ملک کی گروتھ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بیروزگاری عروج پر ہے، پاکستان میں ترقی کا ماحول نہیں، ورلڈ بینک کے مطابق 45فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی بنیادی اصلاحات نہیں کیں، یہاں آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام ہے، کوئی ڈیفالٹ کی بات نہیں کر رہا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!