اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔
وزیر اطلاعات نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپوزیشن کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔