وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے دن عالمی رہنماؤں سے رابطے
وزیرِاعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو فون کیا اورحالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی متحرک سفارت کاری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم دُہرایا۔ وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے بھی رابطہ کیا اور ملائیشین عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی رابطہ کیا اور تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کو سراہا۔
شہبازشریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کویت کے متوازن اورامن کے حامی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سہولیات بہتربنانے پرکویت کا خصوصی شکریہ کیا۔