ہفتہ, جون 7, 2025
ہومChinaای کامرس کے ذریعے شی زانگ کی سوغاتوں کے لئے وسیع منڈیاں...

ای کامرس کے ذریعے شی زانگ کی سوغاتوں کے لئے وسیع منڈیاں کھل گئیں

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں 3 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر واقع کاؤنٹی لائیو سٹریمنگ کے ذریعے ڈیجیٹل دور کو اپنا رہی ہے۔

چھونگ گیائی کاؤنٹی کی رہائشی34 سالہ خاتون تاشی لہامو نے موبائل فون اٹھا کر ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی کھیت سے واپس آئی ہوں، آج مجھے بہت سے لائیکس دیں‘‘۔

انہوں نے آسانی سے اپنی لائیوسٹریم کے ناظرین کے لئے مقامی مصنوعات کی تشہیر کی۔یہ منظر اب کبھی تنہا سمجھے جانے والے  اس علاقے میں معمول بن چکا ہے۔

یہ سب کچھ ٹیلی کام نیٹ ورک کی بہتری کے بعد ممکن ہوا جس کے باعث اب انٹرنیٹ کی سہولت مستحکم ہوگئی ہے اور دیہاتی بھی ای-کامرس میں قدم رکھ رہے ہیں۔ ایک سادہ سا سمارٹ فون اب اس پہاڑی علاقے کو دنیا سے منسلک کر رہا ہے۔

تاشی لہامو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ اپنی لائیو سٹریمز کے ذریعے مقامی مصنوعات جیسے مکھن اور تسامبا (شی زانگ کا مقبول کھانا) پورے ملک میں صارفین کو فروخت کرنے میں دیہاتیوں کی مدد کرتی ہیں اور اس ذریعے سے ان کی 10 لاکھ یوآن (تقریباً ایک لاکھ 39 ہزار 109 امریکی ڈالر) سے زائد سالانہ آمدن ہوتی ہے۔

شی زانگ بھر میں ای کامرس مقبول ہو رہا ہے جبکہ علاقائی حکومت کی جانب سے ای-کامرس کو فروغ دینے کے لئے معاونتی پالیسیوں، آن لائن واؤچرز، ای-کامرس مراکز اور لائیو سٹریمنگ مقابلوں جیسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مقامی محکمہ تجارت کے مطابق جنوری سے اپریل 2025 تک آن لائن ریٹیل فروخت 10.84 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 36.7 فیصد زائد ہے۔ لائیوسٹریمنگ کے ذریعے فروخت 3.36 ارب یوآن رہی جو 41.8 فیصد اضافہ ہے۔زرعی مصنوعات کی آن لائن فروخت 32 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 17.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!