بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک نے علاقائی مالیاتی اور فنانشل تعاون کو مزید گہرا کرنے کی حمایت کی ہے، ان میں ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کے لئے کام کرنا بھی شامل ہے۔
چین کی وزارت خزانہ کا یہ بیان ایس سی اوکے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کے اجلاس کے بعد سامنے آیاہے جس کی مشترکہ صدارت بیجنگ میں چینی وزیر خزانہ لان فو آن اور مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ نے کی۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ اجلاس کے دوران شرکاء نے عالمی و علاقائی اقتصادی، مالیاتی صورتحال اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں، ماحول دوست منتقلی اور مالیاتی شعبے کی ترقی میں اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک نےایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام میں ٹھوس پیشرفت کی حمایت کی اور ایک ایس سی او مالیاتی اور اقتصادی تھنک ٹینک نیٹ ورک کے قیام پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مقامی کرنسی میں ادائیگی کے انتظامات کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل جامع مالیات میں تعاون گہرا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران لان نے ایس سی او رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ کثیرالجہتی کو مضبوطی سے برقرار رکھیں، میکرو اکنامک پالیسیوں میں ہم آہنگی کو بہتر بنائیں اور عملی مالیاتی مالیاتی تعاون کو مسلسل گہرا کریں۔
