جمعہ, جون 6, 2025
ہومLatestلندن میں ٹریفک جام،ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے انگلش ٹیم سائیکلوں پر...

لندن میں ٹریفک جام،ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے انگلش ٹیم سائیکلوں پر اسٹیڈیم پہنچی

لندن: انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراونڈ پہنچے۔

تاہم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس بھی وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم آئی، جس کے باعث تیسرے ون ڈے کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ شیڈول کے مطابق ٹاس مقامی وقت کے مطابق 12:30 بجے ہونا تھا اور میچ 1 بجے شروع ہونا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے فتح سمیٹ کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!