جمعہ, جون 6, 2025
ہومEnertainmentماہرہ سے سارے گلے شکوے ختم، مستقبل میں اس کے ساتھ کام...

ماہرہ سے سارے گلے شکوے ختم، مستقبل میں اس کے ساتھ کام کروں گا، خلیل الرحمان قمر

لاہور: ڈرامہ نگارخلیل الرحمان نے کہا ہے کہ میرے ماہرہ سے سارے گلے شکوے ختم ہوگئے،انشااللہ مستقبل میں ماہرہ کے ساتھ کام بھی کروں گا۔ ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ماہرہ نے حال ہی میں انٹرویو میں یہ اعتراف کیا کہ ان سے غلطی ہوئی، میں بھی یہی کہتا تھا کہ ماہرہ کو  ٹوئٹ کرنے سے قبل مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی، میں ماہرہ کا بہت احترام کرتا ہوں اتنا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا وہ بھی میرا بہت احترام کرتی تھی ، ماہرہ ہمیشہ سے میری پسندیدہ رہی ہے اور اب بھی ہیں، میں نے ماضی میں جب بھی ان پر تنقید کی اس سے مجھے خود بھی تکلیف ہوتی رہی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ڈرامہ نگار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!