جمعہ, جون 6, 2025
ہومLatestعمر ایوب کا ایاز صادق کو خط ،اپنے خلاف دائر ریفرنس، فیصلے...

عمر ایوب کا ایاز صادق کو خط ،اپنے خلاف دائر ریفرنس، فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سپیکر ایاز صادق سے اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔عمر ایوب کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ ، الزام، نااہلی ریفرنس پر آئینی نکات،آرٹیکل 62، 63کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کی جائے۔خط میں سپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے ،ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی گئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل ،تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس وضاحت دی جائے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63(2)کے تحت سپیکر کی صوابدیدی نظیریں ،قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!