جمعہ, جون 6, 2025
ہومLatestشمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد...

شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں آپریشن بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا اس دوران ہندوستانی سپانسرڈ شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14خوارج ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانیوالے دیگر بھارتی سپانسرڈ شدہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ شدہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!