کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی سے جڑا ہے۔
کوئٹہ میں عظیم الشان جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی، ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، دشمن کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے، جو دشمن ہماری خودمختاری چیلنج کریگا،اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوںنے کہا پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی سے جڑا ہے۔قبائلی عمائدین نے گرینڈ جرگے کے اختتام پر حکومت اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔