منگل, جون 3, 2025
ہومLatestنوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری ترجیحات میں سر فہرست ہے،مریم...

نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری ترجیحات میں سر فہرست ہے،مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری ترجیحات میں سر فہرست ہے، ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا اور کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کیے۔ ملاقات میں فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ بہترین اقدامات ہیں، ہونہار اسکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس نے طلبہ کے دل جیت لیے۔ ارکان اسمبلی نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!