منگل, جون 3, 2025
ہومLatestپاکستان ، ایران سے 2 ماہ میں5لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس آگئے

پاکستان ، ایران سے 2 ماہ میں5لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس آگئے

کابل (شِنہوا)  پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے اپریل اور مئی میں مجموعی طور پر5 لاکھ افغان پناہ گزین اپنے وطن افغانستان واپس آگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر)نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے  کہ واپس آنے والے افراد کو ایک غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے اور وہ اپنی زندگی دوبارہ بسانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اس لیے اس وقت میں پہلے سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

گزشتہ ایک سال میں پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے 20 لاکھ سے زائد افغان شہری  وطن واپس آ چکے ہیں۔

پاکستانی حکومت 2025 میں 30 لاکھ افغان شہر یوں کو ان کے آبائی ملک واپس بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ ایرانی حکام نے  دستاویز کے بغیر مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی رہائش ختم کریں اور اپنے گھروں کو واپس جائیں۔

افغان عبوری حکومت متعدد مرتبہ افغان پناہ گزینوں سے مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ بیرون ملک پناہ گزین کے طور پر رہنا ختم کریں اور اپنے جنگ زدہ وطن کی تعمیر نو میں حصہ لینے کے لیے وطن واپس آئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!