پیر, مئی 12, 2025
ہومLatest قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، اسپیکر قومی...

 قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، اسپیکر قومی اسمبلی

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہارِ مسرت اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے صبر و تحمل اور حکمت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو سراہا گیا، پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ ابھرا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان نے صبر و تحمل اور حکمت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو سراہا گیا، پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ ابھرا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور پرامن ملک ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہدا نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا، قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، دشمن کو آپریشن بنیان مرصوص میں موثر جواب دیا گیا، ہر محاذ پر کامیابی اللہ تعالی کے فضل سے ممکن ہوئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!