پیر, مئی 12, 2025
ہومLatestروس اور یوکرین15 مئی کو ترکیہ میں براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

روس اور یوکرین15 مئی کو ترکیہ میں براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو 15 مئی کو استنبول میںبراہ راست مذاکرات میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ روس سنجیدہ مذاکرات چاہتا ہے، جو پائیدار، مضبوط امن کی طرف بڑھنے کے مقصد کے لیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے کہاکہ ہم نئی جنگ بندی پر اتفاق کو لازمی نہیں کہہ سکتے، تجویز کردہ مذاکرات ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں، جیسے کہ پہلے بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا کہ کیف جنگ بندی مذاکرات کے لیے روس سے ملنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے استنبول میں بات چیت کی پیوٹن کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت اشاررہ ہے کہ روس نے آخرکار جنگ ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو طویل مدت سے اس کا انتظار ہے، اور کسی بھی جنگ کو واقعی ختم کرنے کا پہلا قدم جنگ بندی ہے، چند دن کے لیے بھی قتل جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!