ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومChinaچین مشکلات کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرےگا

چین مشکلات کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرےگا

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت نے مشکلات کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے فلاحی امداد کو مضبوط بنانے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری ان رہنما اصولوں میں بچوں کے لئے بنیادی ضروریات زندگی اور طبی دیکھ بھال کے لئے مدد کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔

رہنما اصولوں میں مشکل حالات میں بچوں کے لئے تعلیمی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے، خصوصی تعلیمی خدمات کو بڑھانے اور تعلیمی معاونت کے اقدامات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

رہنمااصول ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعمیر اور ذاتی تحفظ کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان رہنما اصولوں میں قومی سرپرستی کے نظام کو بہتر بنانے اور مدد فراہم کرنے میں بچوں کی فلاح و بہبود کے اداروں کے فعال کردار پر زور دیا گیا ہے۔

رہنما اصولوں میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ نچلی سطح پر خدمات کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وسائل جن میں عملہ، مالیات اور سامان شامل ہیں، نچلی سطح کے محاذ پر کی جانے والی کوششوں کی طرف منتقل کئے جائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!