ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومLatestچین وینزویلا کی خودمختاری اور سماجی استحکام کے تحفظ کے لئے بھرپور...

چین وینزویلا کی خودمختاری اور سماجی استحکام کے تحفظ کے لئے بھرپور حمایت کرے گا،چینی صدر

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور وینزویلا باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اچھے شراکت دار ہیں اور چین ہمیشہ کی طرح خودمختاری، قومی وقار اور سماجی استحکام کے تحفظ میں وینزویلا کی بھرپور حمایت کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور وینزویلا نے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے درمیان آہنی دوستی قائم کی ہے۔ جب سے دونوں ممالک نے 2023 میں دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری تک بڑھایا ہے، مختلف شعبوں اور تمام سطح پر تبادلے بہتر رہے ہیں، دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کاری تعاون اور عوامی تبادلوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان دوستی دونوں ملکوں کے عوام میں تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔

صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے وینزویلا کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ تزویراتی اور طویل مدتی نکتہ نظر سے دیکھا اور فروغ دیا ہے اور وہ وینزویلا کے ساتھ حکمرانی کے تجربات کے تبادلے کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانےاور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین وینزویلا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ اقوام متحدہ کے مرکزی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھا جا سکے اور چین، لاطینی امریکہ اور کیریبین کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر میں مستقل اور پائیدار پیشرفت کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو  نے کہا کہ چین وینزویلا کا عظیم دوست ہے اور انہوں نے قومی خودمختاری کے تحفظ اور معاشی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں چین کی دیرینہ اور بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا چین کے ساتھ ہر موسم میں تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تجارت، توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید ٹھوس نتائج کے لئے گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کا بہتر فائدہ ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!