اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں ،کارروائی اپنے دفاع میں کی گئی،ایک طرف امن کی بات دوسری طرف حملے بغل میں چھری منہ میں رام رام والی بات ہے۔۔جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حملوں میں ہمارے 35افراد شہید ہوئے، جبکہ بھارت کے 80ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے مزموم عزائم جاری ہیں وہ جارحیت سے باز نہیں آرہا،نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف امن کی بات اور دوسری طرف حملے، یہ بغل میں چھری، منہ میں رام رام والی بات ہے، ہم نے آپریشن شروع کردیا ہے، فتح ہماری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ بارڈر کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے، اب تک کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کم سے کم ایکشن ہوا ہے دنیا دیکھ رہی ہے۔