ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومChinaچین میں غیر ملکی مریضوں کے لئے 2 زبانوں میں طبی رپورٹ...

چین میں غیر ملکی مریضوں کے لئے 2 زبانوں میں طبی رپورٹ کا اجراء

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے مصروف تجارتی مرکز یی وو میں ایک اسپتال نے غیر ملکی مریضوں کے لئے  زبان کی رکاوٹیں دور کرنے کی نئی کوشش کے طور پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے 2 زبانوں پر مشتمل  طبی معائنہ رپورٹ کا اجراء شروع کردیا ہے۔

نئی خدمت ژے جیانگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے الحاق شدہ فورتھ اسپتال نے شروع کی ہے جس کے تحت غیر ملکی مریض انگریزی زبان میں اپنی طی معائنہ رپورٹ مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

دنیا کی سپر مارکیٹ کہلانےوالا یی وو چھوٹے اجناس کی پیداوار اور تجارت کا ایک عالمی مرکز ہے ۔اسپتال کی یہ دو لسانی خدمت شہر میں موجود غیر ملکی تاجروں اور رہائشیوں کی بڑی آبادی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

رواں سال کے آغاز میں اسپتال نے اپنے بیرونی اور اندرونی مریضوں کے نظام میں مقبول اے آئی ماڈل ڈیپ سیک کو شامل کیا تھا جو ڈاکٹروں کو طبی ریکارڈز رکھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

اپریل میں، اسپتال نے اے آئی سے چلنے والی طبی معائنہ رپورٹ کے ترجمے کی خدمت شامل کی جس سے وہ عمل آسان ہو گیا جو روایتی طور پر وقت طلب انسانی ترجمے پر انحصار کرتا تھا۔

یہ خدمت طبی رپورٹس کا فوری طور پر انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لئے اے آئی کا استعمال کرتی ہے جس کے بعد درستگی کو یقینی بنانے کے لئے  ڈاکٹر اور طبی ماہرین اس تر جمہ کی جانچ کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!