جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومChina"تائیوان کی آزادی" کی قوتوں نے سرخ لکیر عبور کی تو فیصلہ...

"تائیوان کی آزادی” کی قوتوں نے سرخ لکیر عبور کی تو فیصلہ کن کارروائی ہوگی، چینی مین لینڈ کا انتباہ

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے اگر ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسند قوتوں نے اشتعال انگیزی کی، دباؤ ڈالا یا سرخ لکیر عبور کرنے کی جرات کی تو اس کا سخت جواب دیا جائے ۔

یہ بات ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ 2025  کی نئی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں "پرامن اتحاد” کا تذکرہ کئے  بغیر  "چین کے دوبارہ اتحاد کو مضبوطی سے آگے بڑھانے” پر زور دیا گیا ہے کیا یہ مین لینڈ کے مؤقف میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

چھن نے کہا کہ تائیوان معاملہ حل کرنے کے لئے پرامن اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام” کے اصول چین کی بنیادی پالیسیاں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ آبنائے تائیوان میں اتحاد کا بہترین طریقہ ہے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے چینی عوام اور پوری چینی قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اتحاد کے لئے انتہائی خلوص کے ساتھ پوری کوشش کرنے کو  تیار ہیں۔

تاہم آبنائے پار تائیوان میں موجودہ صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے جس کی بنیادی وجہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی "آزادی” حاصل کرنے کے لئے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!