بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatestپاک بحریہ کے جہاز اصلت کی بحری مشق کموڈو 25میں شرکت علاقائی...

پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی بحری مشق کموڈو 25میں شرکت علاقائی امن واستحکام کیلئے عزم کا مظہرہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25میں شرکت علاقائی امن واستحکام کیلئے عزم کا مظہرہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو25میں شرکت کی، مشق کموڈو25میں 38ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت علاقائی امن و استحکام کیلئے عزم کا مظہر ہے، مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کئے جاتے ہیں، پی این ایس اصلت کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!