بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatestداعش دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد ،ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار...

داعش دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد ،ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کے بڑے ذمہ دار کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کے شکر گزارہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں 2021ء میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار داعش دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کیلئے یہاں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا نی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے اس درندے کی گرفتار ی میں مدد کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!