جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومChinaسی پی پی سی سی کا چین کے جمہوری عمل اور قومی...

سی پی پی سی سی کا چین کے جمہوری عمل اور قومی پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں تقریباً 2 ہزار 100 ارکان شرکت کررہے ہیں۔

یہ اجلاس اور چین کے قومی مقننہ، چینی قومی عوامی کانگریس کا اجلاس ملک کے ’’دو اجلاسوں‘‘ کی تشکیل کرتے ہیں جو ہر سال ملک میں شہہ سرخیوں کا حصہ ہوتے ہیں۔

سی پی پی سی سی ایسا اقدام ہے جو ملک میں مختلف سیاسی جماعتوں،سیاسی جماعتوں سے غیر وابستہ نامور شخصیات،عوامی تنظیموں اور تمام نسلی گروہوں اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیاسی نظام میں شرکت کے لئے اکٹھا کرتا ہے۔

یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں کثیر جہتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا کلیدی نظام ہے جو سوشلسٹ جمہوریت کے فروغ اورچین میں عوامی جمہوریت کے مکمل عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سی پی پی سی سی قومی کمیٹی اور مقامی کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔قومی کمیٹی مقامی کمیٹیوں کے کام میں رہنمائی کرتی ہے اور ان سب کی مدت 5 سال ہوتی ہے۔

قومی کمیٹی کے بنیادی امور میں سیاسی مشاورت،جمہوری نگرانی اور ریاستی امور میں شرکت اور غوروخوض شامل ہیں۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے ارکان ادب اور فنون،سائنس اور ٹیکنالوجی،سوشل سائنسز اور معاشیات جیسے وسیع شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔انہیں ان کے اپنے متعلقہ دائروں میں وسیع مشاورتوں کے بعد منتخب کیا جاتا ہے۔

ہانک کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں کے افراد بھی اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے ارکان میں شامل ہیں۔

قومی سیاسی مشیر تفصیلی تحقیق اور مشاورتوں کے بعد تبصرے اور تجاویز پیش کرکے قومی پالیسیوں کی تشکیل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!