جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومEnertainment نہار منہ لہسن کھانے کو نہ ملے توصبح کسی سے بات بھی...

 نہار منہ لہسن کھانے کو نہ ملے توصبح کسی سے بات بھی نہیں کرتا،اداکار چنکی پانڈے

ممبئی: بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ صبح کے وقت میرے لیے لہسن بہت ضروری ہے،مجھے صبح نہار منہ لہسن کھانے کو نہ ملے تو کسی سے بات بھی نہیں کرتا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے کہا کہ اگر نہار منہ مجھے لہسن نہ ملے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نیند سے بیدار ہی نہیں ہوا، جب میں بیرون ملک جاوں تو وہاں مجھے لہسن دستیاب نہیں ہوتا، اس وقت میں کھو ساجاتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں پھر صبح کسی سے بات بھی نہیں کرتا، میری سانس خراب ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا میں ہر صبح بیدارہونے کے بعد 2 لہسن کے جوے کھاتا ہوں کیوں کہ اس وقت کھایا گیا لہسن خون اور شریانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!