جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومChinaچین میں اختراعات کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ

چین میں اختراعات کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ

بیجنگ(شِنہوا)دنیا کی سرکردہ شمسی توانائی کمپنی کے چیئرمین اور چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے کے نائب کے طور پر گاؤ جیفان کو صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے حوالے سے قومی پالیسی سازوں کو تزویراتی بصیرتیں پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ ان کی دوہری شناخت نے انہیں فوٹووولٹک(پی وی) صنعت کی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع کا اہم کردار بہتر انداز میں سمجھنے کے قابل بنایا۔

صدر شی جن پھنگ اور جیانگسو سے تعلق رکھنے والے دیگر قومی قانون سازوں کے ساتھ گزشتہ سال کے ’’دو اجلاسوں‘‘ یا چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاسوں میں گاؤ نے بتایا کہ کس طرح ان کی چھانگ ژو میں قائم کمپنی ترینا سولر نے کئی دہائیوں کی تحقیق کے ذریعے زبردست خود انحصاری اور اختراعی قوت حاصل کی ہے۔

سائنس وٹیکنالوجی کی اختراعات سائنسی اساتذہ،انٹرنیٹ سرمایہ کاروں،فوجی افسران اور کھیلوں کے ملبوسات کے صنعتکاروں سمیت قانون سازوں اور سیاسی مشیروں کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے جنرل سیکرٹری شی کی بات چیت کا مسلسل مرکزی موضوع رہی ہیں۔

شی نے آزاد اور اصل تخلیقی جدت کو آگے بڑھانے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کے لئے ترقی کے محرکات کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔گزشتہ ’’دو اجلاسوں‘‘ میں پرانے صنعتی مراکز کے احیا سے لے کر آزاد تجارتی مراکز کے قیام تک کے موضوعات پران کی تقاریرسے بھی اس طرح کی بصیرت واضح ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!