بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestصدر مملکت کا کینسر کیخلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت کا کینسر کیخلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کینسر کیخلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شعبہ صحت پر کینسر کا بوجھ کم کرنے کیلئے تجدید عہد اور تیز تر کاوشوں کی ضرورت ہے،یقین ہے سب مل کر کینسر سے متاثرہ افراد کیلئے امید اور شفاء کا باعث بن سکتے ہیں۔کینسر سے بچا ؤکے عالمی دن پر جاری پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ کینسر کا عالمی دن کینسر سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کینسر کی سنگینی کا ادراک کرنا ضروری ہے، یہ بیماری اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جو صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت پر کینسر کا بوجھ کم کرنے کیلئے تجدید عہد اور تیز تر کاوشوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کینسر مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، پاکستان نے صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے اور کینسر کے علاج کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ کینسرکی علامات، تشخیص اور علاج پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے، ہر فرد کو بروقت تشخیص، موثر علاج، ہمدردانہ نگہداشت تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ کینسر کی روک تھام اور کنٹرول کو قومی ترجیح بنائیں گے، یقین ہے سب مل کر کینسر سے متاثرہ افراد کیلئے امید اور شفاء کا باعث بن سکتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!