بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatest مغربی کنارے کے شمال میں فائرنگ ،2اسرائیلی فوج ہلاک اور 6 زخمی

 مغربی کنارے کے شمال میں فائرنگ ،2اسرائیلی فوج ہلاک اور 6 زخمی

 غزہ: مغربی کنارے کے شمال میں فائرنگ  کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوج ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے، واقعہ تیسیر چیک پوسٹ کے نزدیک پیش آ یا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں نے سوسیا گاوں پر حملہ کیا۔

یہودی آباد کاروں نے کئی گھروں پر پتھرا وکیا ، پانی کی ٹنکیاںتباہ کر دیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ یاد رہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر 2023 کو اسرائیلی جنگ چھڑنے کے بعد سے مغربی کنارے میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہاں اسرائیلی فوج نے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں کیں۔ اسی طرح یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!