بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestقوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ...

قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں،شہباز شریف

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں،شر پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، ہمیں اپنی تمام توانائیاں جمع کرکے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ،بلوچستان کے امن و خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے ہوں گے۔

پیر کو کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان بارے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

انہوں نے قلات آپریشن کے دوران 23خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، افواج کے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ،ہسپتال سے ہو کر آیا ہوں، زخمی جوانوں کے حوصلے بلند تھے، ان کا کہنا تھا کہ جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا تو کرتے۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالارکی لیڈرشپ میں سیکیورٹی ادارے فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں، پورا ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، آج قوم کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، اتفاق اور اتحاد کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا ،یہ تفرقہ اور سیاست کا نہیں ،قوم کو درپیش دہشتگردی کے چیلنجز سے مقابلے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تمام توانائیاں جمع کرکے دہشت گردوں کا مقابلہ کرناہوگا اور بلوچستان کے امن اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شر پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کے اقدامات کر رہے ہیں، چین میں زرعی شعبے کی جدید تربیت کیلئے طلباء میں بلوچستان کا خصوصی کوٹہ رکھا گیاہے، بلوچستان میں زراعت کی ترقی کیلئے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی گئی، سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے، گوادر ائیرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، گوادر بندرگاہ دنیا کے مابین پاکستان کو اہم رابطہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!