اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی قیمتوں میں50فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کو فی یونٹ 23روپے 57پیسے دینے کا فیصلہ کیاہے، ٹیکسز میں رعایت کے بعد چارجنگ سٹیشنز کو بجلی تقریبا 39روپے میں ملے گی ، اس وقت چارجنگ سٹیشنز کوبجلی تقریبا 45روپے فی یونٹ فراہم کی جارہی ہے، ٹیکسز شامل کر کے چارجنگ سٹیشنز کو بجلی 71روپے 10پیسے فی یونٹ پڑتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ای وی چارجنگ سٹیشنز کیلئے نئے نرخ مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے جس پر نیپرا 12فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا، نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا طلاق ہوگا، چارجنگ سٹیشنز کیلئے یہ نرخ مقرر کیا جائے تاکہ 2030ء تک ای وی ٹارکٹ حاصل کئے جائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2030ء تک پاکستان میں 30فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔