جمعرات, فروری 6, 2025
ہومChinaچین کے شمالی مغربی علاقوں میں کھیل نسلی اقلیتی گروپوں کو اکٹھا...

چین کے شمالی مغربی علاقوں میں کھیل نسلی اقلیتی گروپوں کو اکٹھا کر رہا ہے

شی ننگ (شِنہوا) چین کے چھنگ ہائی صوبے کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہیڈونگ شہر مختلف نسلی گروپوں کا ایک گلدستہ ہے۔ ہیڈونگ کے نسلی اقلیتی گروپس بھی ان دنوں تہوار کے ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھیلوں کے تہوار کی خوشی منا رہے ہیں۔

دریائے زردکے پرسکون کناروں پر واقع شونہوا سالار خودمختار کاؤنٹی کو باسکٹ بال کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے،یہاں کی آبادی کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ نسلی اقلیتی گروپوں پر مشتمل ہے جن میں سالار، تبتی، اور ہوئی شامل ہیں۔

شونہوا میں باسکٹ بال صرف ایک کھیل نہیں رہا، یہ دہائیوں سے ایک طرز زندگی بن چکا ہے۔ یہ 1950 کی دہائی میں مقبول ہونا شروع ہوا اور 1980 کی دہائی تک ایک عام تفریح بن چکا تھا۔

 یہ کھیل مقامی ثقافت کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے، ہر گاؤں کی اپنی ٹیم ہوتی ہے، ہر گھرانے میں کھلاڑی ہوتے ہیں اور متعدد رہائشی میچز  میں ریفری کے فرائض سر انجام دینے کے قابل ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال کے ذریعے 24 سالہ سالار نوجوان ہی یانبن نے مختلف نسلی پس منظر کے دوست بنائے۔ آف سیزن کے دوران ہم مشق کرتے ہیں اور مقابلے کرتے ہیں جس سے دوستی کا آغاز ہوتا ہے جو کورٹ سے باہر بھی قائم رہتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!