اسلام آباد: ملک میںمہنگائی کی شرح 0.36فیصد کم ہوگئی، گزشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 0.44فیصد کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16میں کمی جبکہ 26کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 16فیصد، پیاز میں 12فیصد ،انڈوں میں5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چکن کی قیمت میں 1فیصد، چینی میں 3فیصد اور کیلے میں 5فیصد اضافہ ہوا۔