بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestٹرمپ نے اسرائیل کو 2,000 پاونڈ وزنی بموں کی ترسیل کی اجازت...

ٹرمپ نے اسرائیل کو 2,000 پاونڈ وزنی بموں کی ترسیل کی اجازت دیدی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2,000 پاونڈ وزنی بموں کی ترسیل کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2000 پانڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ، یہ بم جلد اسرائیل کے پاس ہوں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان بمبوں کیلئے اسرائیل نے ادائیگی کی اور وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے ہیں۔یاد رہے بائیڈن نے ان بموں کی فراہمی پر اس تشویش کے باعث پابندی لگا دی کہ یہ غزہ جنگ میں عام آبادی خاص طور پر غزہ کے رفح میں تباہی کا سبب بن سکتے تھے۔

ایک 2,000 پانڈ وزنی بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو چیر کر گذر سکتا ہے جس سے دھماکے کا ایک وسیع رداس پیدا ہوتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!